سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے 15 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کےمطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار592 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی فی من قیمت میں بھی 20 ہزار 860 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ 

اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ  عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر ریٹ بتایا گیا ہے۔