ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا , مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی، لاکھوں روپے انعام بھی مقرر

 خیبر پختونخوا , مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی، لاکھوں روپے انعام بھی مقرر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 30 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے۔فہرست میں بنوں اور لکی مروت کے 13، 13 دہشتگرد شامل ہیں، دہشتگردوں کے سر کی قیمتیں 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

 سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔