نیا ریکارڈ:   پنجاب میں کپاس کی پیداوار 48 فیصد بڑھ گئی

Punjab Cotton yield per hector increased by 48 present, City42, Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.1 فیصد بڑھ گئی۔

محکمہ زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ کپاس کی حالیہ فصل کے دوران صوبہ پنجاب میں کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.1 فیصد زیادہ رہی۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ کپاس کی 33 لاکھ 66 ہزار گانٹھیں حاصل ہوئیں جو گزشتہ سال سے64.4 فیصد زائد ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ پنجاب میں اب تک کپاس کی اوسط پیداوار 11.76 من فی ایکڑ ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ سال کپاس کی اوسط پیدوار 7.94  من فی ایکڑ تھی۔

کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے نگراں وزیراعلیٰ نے آفس سنبھالتے ہی کوشش شروع کر دی تھی۔ ان کی حکومت نے کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کپاس کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کے لئے نہ صرف کاشتکاروں کو اضافی سہولیات دیں بلکہ کپاس کی فی من پیداوار بھی 8800 روپے مقرر کروائی جس کے نتیجہ میں کسانوں نے کپاس کی فصل پر بہتر توجہ دی اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔