ویب ڈیسک: صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ،ایک تولہ سونا 400 روپے سستا ہوگیا۔
ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگئی،10 گرام سونا 343 روپے کمی سے1 لاکھ 24 ہزار 743 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 1560 روپے پر ہی برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1664 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا،صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 229 روپے کے بعد 228 روپے سے بھی نیچے آگیا ،ایک ہفتے میں اب تک انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 12.15 روپے سستا ہوچکا ہے۔