(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے نماز ادا کررہے ہیں، انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی اپنے رہنما کے اس عمل پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا کی ویڈیو ہے اور عمران خان پشاور جا رہے ہیں۔