ایم کیو ایم کے اہم رہنما کے گھر پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

MQM
کیپشن: MQM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کےگھر کے دروازے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

 رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےبتایا کہ جب واقعہ پیش آیا میں گھر پر نہیں تھا، میری بیگم نے مجھے فون کرکے اطلاع دی۔

صداقت حسین نے بتایا کہ کچھ لوگ گھر میں کاغذات تصدیق کرانے آئے تھے، میرے گھرکے دروازے پر ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنےکی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جو میرےگھر کے دروازے پر لگی، میں ایک ہفتے سے پولیس کو اپنے علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کا بتا رہا ہوں۔

اس حوالے سے  ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہےکہ ہمیں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، اطلاعات کے مطابق گلی کے باہر واردات ہوئی، احتیاطاً صداقت حسین کو 4 گن مین  فراہم کردیئے، کچھ دیر میں پورا واقعہ واضح ہوجائےگا۔