ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب ،اے این پی نے کالج میں تقریب کا اعلان بھی کردیا

 عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب ،اے این پی نے کالج میں تقریب کا اعلان بھی کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ جھوٹا بھاشن سننے کیلئے طلباء و طالبات کو زبردستی تقریب میں بیٹھنے کا پابند کیا گیا ہے۔

ایڈورڈ کالج میں عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب کی صورت میں اے این پی نے کالج میں تقریب کا اعلان بھی کردیا ہے۔ایمل ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اجازت دی گئی تو 4 اکتوبر کو اے این پی کی بھی ایڈورڈ کالج میں تقریب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے31 پر امیدوار حاجی غلام بلور تقریب سے خطاب کریں گے۔

ایمل ولی نے کہا کہ حکومتی طاقت سے این اے 31 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے تقریب کی جارہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer