نمرہ خان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟

نمرہ خان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف ماڈل و اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ کھینچی ہوئی تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردیں تاہم اپنا رشتہ قائم رہنے یا نا رہنے پر تاحال خاموش ہیں۔
معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد ان کے بارے میں کئی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم اداکارہ اس بارے میں خاموش ہیں۔ نمرہ خان نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرِگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔

گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’جب چیزیں آپ کے اندر بدلی جاتی ہیں، تو آپ کے آس پاس کی چیزیں بھی بدل جاتی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اداکارہ نمرہ خان کا ”زوہا آن لائن“ کے لئے فوٹو شوٹ جاری کردیا گیا۔ جاری فوٹوشوٹ میں اداکارہ گلابی کرتے اور جامنی دوپٹہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے یہ فوٹوشوٹ ڈیزائنرکی نئی کلکشن کے لئے مکمل کروایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer