بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے نئی شرائط جاری

بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے نئی شرائط جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے آپریشنل ایس اوپیز جاری کردیئے، سی اے اے کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آپریشنل ایس اوپیز  5اکتوبر سے 31 دسمبر تک نافذالعمل رہے گئے۔ مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب پاس ٹریک ایپ کا بھی اغاز کر دیا گیا۔ہدایات کے مطابق 5اکتوبر سے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل میں پاس ٹریک ایپ ڈؤان لوڈ کرنا لازمی ہو گا۔

سفر سے قبل مسافر آن لائن اپیلیکشن میں اپنا ڈیٹا ڈالنے کے پابند ہوں گئے۔ جن مسافروں کے پاس جدید فون کی سہولت موجود نہیں وہ روانگی سے قبل ویب سائیٹ پر ڈیٹا اپ لوڈکریں گے اور پاس ٹریک ایپ میں کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اپ لوڈکرنا ہو گئی۔

12سال سے کم عمر بچوں، معذور افراد اور اعلی شخصیت کو اس سے استثنی حاصل ہو گی۔ کرونا کیٹگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو سفر سے 96گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔ کرونا کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے کیلئے ٹیسٹ کی شرط سے استثنا حاصل ہوگا،آپریشنل ایس اوپیز کے مطابق مسافروں کو ائیرلائن کیجانب سے جاری کردہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer