موٹروے زیادتی کیس،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

موٹروے زیادتی کیس،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کی گاڑی کی تصاویر لیک ہونے اور بیشتر شواہد مسخ ہو جانے کے بعد لاہور پولیس نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ بنانے کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔وفاق نے بھی نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا آغاز کردیا۔

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ میں پولیس کی تفتیش میں اہم شواہد مسخ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی گاڑی کی تصاویر لیک ہونے اور بیشتر شواہد مسخ ہو جانے کے بعد لاہور پولیس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے مستقبل میں ایسی سنگین غلطیوں سے بچنے کے لئے وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ بنانے کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹنس ویکٹم پروٹیکشن یونٹ میں پولیس سمیت فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہونگے۔ یونٹ کو بنانے کا مقصد وٹنس پروٹیکشن قانون کو فعال کرنا اور بہتری لانا ہے۔ یونٹ بننے کے بعد متاثرہ کسی بھی شخص کی شناخت کو خفیہ رکھنا مقصود ہے۔

دوسری جانب  موٹر وے سانحہ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کرتے  نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا آغاز کردیا، وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو یہ ٹاسک سونپا گیا، نیشنل  ایمر جنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا،کسی بھی  ایمر جنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا۔

وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا،نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا،نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

وزیر اعظم آفس  سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی، نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی، قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer