نواز شریف کی واپسی کیلئے وزارت خارجہ، ایف آئی اے متحرک

نواز شریف کی واپسی کیلئے وزارت خارجہ، ایف آئی اے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوا، جس میں نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے  وزارت خارجہ اور  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لاکر عدالت پیش کیا جائے گا، احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کواحساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنارہی ہیں، حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تحریک پر نظر رکھنے کیلئے سنیئر وزراء  پرمشتمل کابینہ کمیٹی بنادی، کمیٹی میں کابینہ ارکان اسدعمر، شفقت محمود، شیخ رشید، شہزاد اکبر، ڈاکٹر بابر اعوان اور فواد چوہدری شامل ہوں گے، کمیٹی اپوزیشن کی تحریک اور دیگر تمام سیاسی معاملات دیکھے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer