ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، شہری اپنے اِنکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔

ایف بی آر نے اِنکم ٹیکس ریٹرن 2019 جمع کرانے کے لیے اب باقاعدہ ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ 2019 کے ٹیکس ریٹرن کے لیے اس سے قبل 30 ستمبر کا وقت دیا گیا تھا، لیکن ایف بی آر کے حکام کے مطابق مقررہ اہداف میں اِنکم ٹیکس ریٹرن نہ ملنے پر اعلی حکام سے مشاورت کے بعد تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب کمپنیز کے کل اِنکم ریٹرننز کے لئے تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔