ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے تربیتی کورس کا آغاز، چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی خصوصی شرکت،انہوں نے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے والے ججز اللہ کے عذاب سے ڈریں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا، تربیتی کورس میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شرکت کر رہے ہیں، افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان، رجسٹرار ہائیکورٹ اورڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامرسمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کا کہنا تھا کہ جج کو ہر سال ایک دفعہ ضرور ٹریننگ کرنا لازمی ہے، میرٹ پر انصاف فراہم کرنے والے ججز کےلئے اللہ کے ہاں اجر عظیم ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کا کہنا تھا کہ ماڈل کورٹس کے ججز بہترین کام کررہے ہیں، باقی ججز بھی ان کی تقلید کریں، ججز بلا خوف و خطر فیصلےکرتے ہوئے سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر نے تربیتی کورس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

ضلعی عدالتوں کے 80 ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ روزہ تربیتی کورس کریں گے اور ہفتے کے روز ان کے اعزاز میں تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer