سٹی 42: ملکی مجموعی ذخائر کم ہو کر 19.68ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.45 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.39 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.21 ارب ڈالر پر آگئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،ملکی مجموعی زخائر 19.85 ارب ڈالر سے کم ہوکر 19.68 ارب ڈالر رہ گئے