ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان کے حوالے سے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے تیار کردہ رپورٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کا چالان کیا ہے، سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینڈگلاسز اور موبائل کے استعمال پر گاڑیوں کا ای چالان ہوا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن سے پہلے ای چالان کی تفصیلات طلب کیں جس میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت پولیس کی سرکاری گاڑی SPE-950 کو سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے پر 28 اکتوبر کو دوپہر 01:36 بجے پولیس گاڑی کا پہلا چالان کیا گیا، ڈرائیور نے گارڈن لیاری ایکسپریس وے پر 2 مقامات پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے، تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہیں قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنی حفاظت کی خاطر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، مہذب شہری ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا، پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کر کے معافی کے ساتھ فیس معاف ہو سکتی ہے۔