کلیم اختر: نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزید جدید فیچرز متعارف کرادئیے.
نئے نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔
یہ سسٹم لوکل گورنمنٹ پنجاب کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سرٹیفکیٹس کے اجراء کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت ننکانہ صاحب، چکوال اور جہلم میں شروع کی گئی ہے، جسے جلد پورے پنجاب تک توسیع دی جائے گی۔
ایپ کے ذریعے شہری پہلے سے دستیاب خدمات جیسے نائیکوپ، ایف آر سی، وراثتی اور چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے شہریوں کو یو سی دفاتر کے چکر، وقت اور سفری اخراجات سے نجات ملے گی۔
نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک کو شہری سہولت کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اسے ملک بھر میں وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔