ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 لاکھ سے زائد محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے، تقسیم جاری

13 لاکھ سے زائد محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے، تقسیم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔