ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن کل جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

 سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے،یہ سرکلر تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔