ایف آئی اے اینٹی کرپشن لاہور کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں وگزار کروالیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے اینٹی کرپشن لاہور نے بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں وگزار کروالیں۔ 

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں وگزار کروالیں۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں صابر  نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان کھوکھر غلام رسول ،پولیس انسپکٹر نعمان رضا ،امتیاز نیازی ساب انسپکٹر شامل تھے۔ کارروائی کے دوران 21 پراپرٹیز سے قبضہ چھڑوالیا گیا ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ قانون کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔