انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں، ذکاء اشرف

 انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں، ذکاء اشرف
کیپشن: Zaka Ashraf, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں۔

 ملاقات نہ کرنے کی بات پر ذکاء اشرف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں موجود ہی نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا۔انضمام الحق جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات ہوسکتی ہے۔ 

 انھوں نے مزید کہا کہ  کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔ کمیٹی ارکان میں سکیورٹی اینڈ ویجیلنس ارکان شامل ہوں گے۔ ہم نے کھلاڑیوں کو تین سال کے لئے نیک نیتی سے کنٹریکٹ دیا تھا۔ کنٹریکٹ پر تاحال کھلاڑیوں نے دستخط نہیں کئے۔ معاہدوں پر دستخط کرتے ہی کھلاڑیوں کوادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکاء اشرف کو بھجوا دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔