والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کنویں سے برآمد

والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کنویں سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کلر سیداں کے علاقہ میں کنویں سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق شفیق گجر جمعہ کی شب سے لاپتہ تھے،اغواکا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج تھا ،مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق گجر کی لاش کنویں سے نکال لی ہے،سر پر چوٹ کا نشان ہے.
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شفیق گجر دوست زاہد الیاس کو گھر چھوڑنے گیا،واپس نہیں آیا۔ زاہد الیاس کے گھر سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا وہ سیالکوٹ چلا گیا ہے۔