وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق خاتون صحافی کے اہلخانہ کیلئے25 لاکھ روپے امداد کا اعلان 

وزیر اعلی پنجاب،جاں بحق،صحافی ،امداد اعلان،سٹی42
کیپشن: Sadaf Naeem,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی کے اہلخانہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے25لاکھ کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے صدف نعیم کے اہل خانہ کو 10لاکھ الگ سے دینگے ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت کرے گی اورتعلیمی اخراجات بھی برداشت کئے جائیں گے ۔

 ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب حکومت نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور میں انتہائی دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف بطور جماعت دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کیساتھ کھڑے ہیں ۔