حقیقی آزادی مارچ میں ’’گھڑی چور ‘‘کے نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

PTI Long March
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حقیقی آزادی مارچ میں ’’ گھڑی چور ‘‘کے نعرے لگ گئے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایک شخص کو  عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید  کی  اور ٹوئٹ میں ہر طرف گھڑی چور کے نعرے  مکافات عمل لکھا۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل لاہور میں بھی  عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے تھے۔ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے اور عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والے ایک شخص کو دھکا بھی دیا۔