ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ 2 کے آج تینوں میچز پاکستان کیلئے اہم

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ 2 کے آج تینوں میچز پاکستان کیلئے اہم
کیپشن: T20 World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج گروپ ٹو کے 2 اور میچز بھی ہوں گے جس میں زمبابوے کا مقابلہ بنگلادیش سے جاری ہے جبکہ ایک اور اہم میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

برسبین میں  بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان میچ جاری ہے، جو پاکستانی ٹیم کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔اگر زمبابوے کی ٹیم بنگلادیش کو شکست دیتی ہے تو یہ نتیجہ گرین شرٹس کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ زمبابوے کی ٹیم کے اس وقت 3 پوائنٹس ہیں۔

اگر وہ بنگلادیش کے بعد نیدرلینڈز کو بھی ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو اُس کے مجموعی طور پر 7 پوائنٹس ہوجائیں گے، یوں پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچز جیتنے اور بھارت سے جنوبی افریقا کی شکست کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی سے محروم ہوسکتی ہے۔

گروپ ٹو کا ایک اور میچ جس پر پاکستانی ٹیم اور پاکستانی شائقین کی نظریں ہوں گی، وہ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔اس میچ میں اگر بھارت نہ جیتا تو پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہوجائیں گے، میچ بارش کی نذر ہونے سے بھی پاکستان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔