ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کااہم بیان سامنے آگیا

Punjab police
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری  کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی پر تشدد نہیں کیا۔
 

دوسری جانب کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں 11 روز سے راستے بند ہیں جبکہ مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ نے وزیر آباد میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ وزیر آباد شہر کے دوسری طرف دریائے چناب پر مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئی ہیں۔

وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالا جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔ گوجرانوالا میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس اب تک معطل ہے لیکن شہر میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور دکانیں کھل گئی ہیں۔ گوجرانوالا میں پیٹرول کی فراہمی بھی بحال ہو گئی ہے جبکہ لاہور جانے والے راستے بھی کھل گئے ہیں۔