پنجاب حکومت پپو سائیں کی مدد کو پہنچ گئی

پنجاب حکومت پپو سائیں کی مدد کو پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں کی ہسپتال میں عیادت، وزیر ثقافت نے پپو سائیں کو دو لاکھ کا چیک پیش کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بین صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں پی کے ایل آئی میں زیر علاج ہیں۔ انہیں علاج کی بہترین سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پپو سائیں کو جگر کے سرطان کا عارضہ لاحق ہے، پپو سائیں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پپو سائیں نے بین الاقوامی سطح پر ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی۔

وزیر ثقافت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پپو سائیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پپو سائیں جلد از جلد صحت یاب ہو کر گھر لوٹیں۔