ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب کا عید میلاد النبی پر ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان

وزیر اعلی پنجاب کا عید میلاد النبی پر ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا عید میلاد النبی کے موقع پر ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان، پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے تمام ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاونس دینے کی منظوری دیدی، پونے 6 ارب روپے سے زائد کے فنڈزکی بھی منظوری ۔ گریڈ 17 سے 20 کے 18 ہزار 811 ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاونس ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہسپتالوں ، دیہی اور بنیادی مراکز صحت سمیت پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والے گریڈ 17 سے 20 کے تمام ڈاکٹرز کو پرائیویٹ پریکٹس نہ کرنے پر نان پریکٹسنگ الاونس دینے کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر کو 22 ہزار 777 روپے ، گریڈ 18 کے ڈاکٹرز کو 28 ہزار 762 روپے ، گریڈ 19 کے ڈاکٹرز کو 29 ہزار 605 روپے اور گریڈ 20 کے ڈاکٹرز کو 34 ہزار 545 روپے ماہانہ نان پریکٹسنگ الاونس ملے گا ۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والے 18 ہزار 811 ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس نہ کرنے کا حلف نامہ دینے پر الاونس ملے گا ۔ حکومت نے نان پریکٹسنگ الاونس دینے کیلئے 5 ارب 83 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار 648 روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔