ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ تبلیغی اجتماع، ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا

رائیونڈ تبلیغی اجتماع، ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان تشکیل دے دیا، اجتماع میں آنے والے زائرین کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا بھی الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔

سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا فیز 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گا۔ سی ٹی او گوجرانولہ آصف صدیق، ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خاں کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز، 53 انسپکٹرز، 110 پٹرولنگ افسران اور8 سو سے زائد وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اجتماع میں ملک بھر سے گاڑیوں کے قافلے لاہور پہنچیں گے جس کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر اہلکار تعینات ہونگے، جو قافلوں کو رائیونڈ پہنچنے کے لیے راستوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔