ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون وکیل کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

خاتون وکیل کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) خاتون وکیل کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، خاتون نے کار سوار شہری پر تشدد کیا اور گالیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون وکیل نے ایم اے او کالج کے سامنے کار سوار شہری پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کرتی رہی۔سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور خاتون وکیل میں تصادم کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران شہری کی گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی جبکہ خاتون وکیل گاڑی پر بھی مُکے برساتی رہی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کسی واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، درخواست آئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔