ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ کس نے توڑا؟

شاہد آفریدی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ کس نے توڑا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی بلے باز  روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ  میں  352  چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351  چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ  ریکارڈ  توڑ دیا۔

 جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

 3 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔

 ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں  351 چھکے لگائے تھے۔

 تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگا رکھے ہیں۔