سٹی 42 : اسلام آباد اور لاہور پولیس کو چوری کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگئے۔
ڈولفن سکواڈ نے شالیمار، نواب ٹاؤن، نشتر سے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ای پولیس ایپ سے چیک کرنے پر ملزمان چوری کے مقدمات میں اشتہاری تھے، ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور لاہور نواب ٹاؤن، نشتر کالونی میں مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان اجمل، عبداللہ، شرافت کو مزید قانونی کارروائی کیلئے شالیمار، نواب ٹاؤن، نشتر کالونی کے حوالے کردیا گیا۔