ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا

Prime minister, Shahbaz Sharif, City42, Medical checkup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ 

آج شب یہ خبر آئی ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ اس طبی معائنہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے لندن  میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ وہ ایک روز کے لئے لندن گئے تھے، اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اصل شیڈول کے مطابق واپس نہیں آ رہے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپ ہوئے اور انہوں نے وہاں پر قیام ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سے قبل وزیراعظم کو چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے۔