محسن نقوی کا رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوورکا دورہ، منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا

 محسن نقوی کا رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوورکا دورہ، منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ  محسن نقوی کا غیر ملکی دورے کے فوری بعد رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوورکا دورہ، منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، ترقیاتی سرگرمیوں کا مشاہدے کے دوران رات کی شفٹ میں مزدور وں کی تعداد کم ہونے پر وزیراعلیٰ نے لیبر فورس میں اضافےکی ہدایت کی۔
 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ منصوبے کی تکمیل سےشہر کا اہم کوریڈور مکمل ہوجائیگا اورگلبرگ سے والٹن کینٹ ،ڈیفنس جانیوالی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور ملے گا۔