ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
کیپشن: petroleum price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے لٹر کمی کا اعلان کرتے ہیں۔

  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔

  وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نےٹیکس ریٹرن جمع کرنےکی تاریخ میں 15 دن توسیع کا بھی اعلان کیا۔