ویب ڈیسک: پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، جس کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیاتھا۔ حد نگار کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیاتھا۔پشاور ٹال پلازے سے برہان اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک، موٹروے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک جبکہ سوات ایکپریس وے کرنل شیر خان سے اسما عیلہ تک بند کیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔