فٹبال ورلڈکپ: سینیگال نے ایکواڈور کو شکست دیدی

فٹبال ورلڈکپ: سینیگال نے ایکواڈور کو شکست دیدی
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینیگال اور ایکواڈور کے درمیان دلچسپ مقابلہ،افریقہ کپ آف نیشنز کی فاتح سینیگال نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 دونوں ٹیموں نے ابتدا میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ایک دوسرے کے دفاع کو توڑ کر گول کرنے میں ناکام رہے، سینیگال کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 44ویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسماعیلہ سر نے میچ کا پہلا گول کردیا۔ 

 پہلے ہاف کا اختتام سینیگال کی 0-1 کی برتری کے ساتھ ہی ہوا تاہم دوسرے ہاف میں میچ اس وقت مزید دلچسپ ہوا جب ایکواڈور کے موئسس کائسیڈو نے 67ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔