ٹریکٹرٹرالی نے خاتون کو کچل ڈالا

 ٹریکٹرٹرالی نے خاتون کو کچل ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری ) شہر میں ٹریفک حادثات بڑھنے لگے ۔باغبانپورہ میں داروغہ والا کے قریب ٹریکٹرٹرالی نے خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی.

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے داروغہ والا کے قریب منہالہ کی رہائشی شبانہ سڑک کراس کرتے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گر گئی جسے پیچھے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا ۔حادثے کے باعث شبانہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ پولیس نے شبانہ کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اورٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 220 ٹریفک حادثات میں 118افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer