ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قافی بٹ:زیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے،موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم کا ایوان وزیراعلی پہنچنے پر وزیراعلی عثمان بزدار اورمعاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےاستقبال کیا، وزیراعلی نے وزیراعظم کو بڑے  پیمانےپرہونے والے بیوروکریسی میں تقرر وتبادلوں بارےآگاہ کیا، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورسموگ کی روک تھام کےمعاملے پر اٹھائے گئے  اقدامات بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان سے نئے چیف سیکرٹری میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان اور نئےآئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےبھی ملاقات کی، نئے آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کوصوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئےمستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبےمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، انہوں نےتھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئےسفارشات کوحتمی شکل دینےکی ہدایات کیں۔

Shazia Bashir

Content Writer