نیپالی صحافیوں کے وفد کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ، بہترین کام کی تعریف

نیپالی صحافیوں کے وفد کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ، بہترین کام کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) نیپال کے سینئر صحافیوں پر مشتمل وفد کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ، کہتے ہیں نیپال اور پاکستان کی کئی قدریں مشترک اور سارک ممبران کے ناتے وہ ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ڈائریکٹر نیوز میاں طاہر نے وفد کا استقبال کیا، وفد کے ممبران کو پاکستان میں میڈیا کے کردار اور حجم کے حوالے سے بریف کیا۔ وفد کے اراکین کو سینئر صحافی زاہد چوہدری نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔

 وفد کے اراکین میں ڈاکٹر بدھی ناریان شرستا، لکشمن ہماگین، سچندرا بھنڈاری، جھپندرا راج بستا، تھاپا بہادر مالا، راجن کارکی، تاکے ناتھ نپونے، ششیل بابو، نندا لال تیواڑی اور نمکنت پانڈے شامل تھے۔

 وفد نے اس سے پہلے اسلام آباد میں مختلف تقاریب میں شرکت کی اور اس کے بعد یہ کراچی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔