سٹی 42 : پرو ہاکی لیگ، پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سوموار سے شروع ہوگا.
عیدالاضحیٰ کے باعث کھلاڑیوں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ تمام کھلاڑیوں کو اتوار کی شام ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیڈ کوچ منظور الحسن کا کہنا ہےکہ سوموار صبح سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ٹریننگ کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑی روانہ دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے 9 جون کو روانہ ہوگی۔پہلے مرحلہ میں ٹیم بیلجیئم اور دوسرے مرحلہ میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پہلے مرحلہ میں بیلجیئم اور سپین کے ساتھ چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ دوسرے مرحلے میں بھارت اور میزبان انگلینڈ سے چار میچز کھیلے جائیں گے۔