ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل;یکم جون سے پروازوں کا آغاز ہوگا

حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل;یکم جون سے پروازوں کا آغاز ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکاری حج اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل ہوگئے ۔ 

 یکم جون کو 5 ہزار 237 حاجی پاکستان پہنچیں گے ۔ حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہوگا۔  پہلی پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے ۔سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی حج پرواز  31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی۔

 پہلی حج پرواز یکم جون کو صبح سیال کوٹ پہنچے گی ۔ حج آپریشن کے پہلے روز 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے ۔

یکم جون کو 22 اور 2 جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔حج آپریشن کے پہلے روز پانچ پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔کراچی اور لاہور پہلے روز 4٫4 پروازیں حاجیوں کو واپس لائیں گی۔ملتان اور سیال کوٹ تین،تین، فیصل آباد دو اورکوئٹہ ایک پرواز پہنچے گی۔

 30 جون کو آخری پرواز لاہور پہنچنے پر حج آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔حاجیوں کو واپس لانے کا فضائی آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

حاجیوں کو مدینہ منورہ اور جدہ سے پاکستان لایا جائے گا ۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔