ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری وہ شخصیت ہیں جب ملک مشکل ادوار سے گزر رہا تھا انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میئر کراچی 

آصف زرداری وہ شخصیت ہیں جب ملک مشکل ادوار سے گزر رہا تھا انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میئر کراچی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آصف علی زرداری کے ویڈیو پیغام پر پروپگینڈا کرنے والوں اور کراچی پر تنقید کرنے والوں کو میئر کراچی کا کرارا جواب  دیا ۔ انہوں نے کہا آصف زرداری  وہ شخصیت ہیں جب ملک مشکل ادوار سے گزر رہا تھا انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا 

میئر کراچی  نے کہا آصف زرداری نے سی پیک کو معرض وجود میں لانے کے لیے چینی دوستوں کے ساتھ اشتراک کر کے اہم منصوبے کا حصہ بنایا ، سب کہتے سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے ،  جو فیصلے کیے جاتے ہیں اس کے اثرات  آنے والی نسلوں کو ملتے ہیں، کراچی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور کراچی کا لاہور سے موازنہ کیا جاتا ہے ، کراچی وہ شہر ہے جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے لوگ روزگار کے حصول کے لئے آتے ہیں ، کراچی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بہت دوست رہتے ہیں ،ایک زمانے میں کراچی دنیا کا پانچواں خطرناک شہر ہوتا تھا ،صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدولت اب یہاں کوئی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا واقعہ نہیں ہوتا ،پاکستان کا پہلا انڈسٹری واٹر پارک کراچی شہر میں ہماری حکومت ہماری قیادت بنا رہی ہے ۔این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یو ٹی میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگ آکر علاج کرواتے ہیں ۔بلاول بھٹو کی قیادت میں بہتری کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔