ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم حسین ہوتے ہی لاہوریوں کا پٹھورے کی دکانوں پر معمول سے زیادہ رش

موسم حسین ہوتے ہی لاہوریوں کا پٹھورے کی دکانوں پر معمول سے زیادہ رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موسم حسین ہوتے ہی لاہوریوں نے پٹھورے کی دکانوں کا رخ کرلیا، جس کے بعد وہاں معمول سے زیادہ رش لگ گیا ۔

ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ پٹھورے، شہری لطف اندوزہونےمیں مصروف ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی ہے، موسم اچھا ہوگیا، اس لیےپٹھورے کھانے آگئے ۔ 

دکانداروں کا کہنا ہےکہ موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ رش ہوگیا ہے ۔ 

دوسری جانب عید کی چھٹیوں اور خوشگوار موسم کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کرنے لگی، جہاں بچے اور بڑے تفریح سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 

بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ کر مختلف جانوروں اور پرندوں کو دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ بندر، شیر، ہرن اور رنگ برنگے پرندے بچوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔