ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم خوشگوار، شہر کے مختلف پارکس اور تفریحی مقامات پر عوام کا غیر معمولی رش 

موسم خوشگوار، شہر کے مختلف پارکس اور تفریحی مقامات پر عوام کا غیر معمولی رش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کا موسم خوشگوار ہوتے ہی شہر کے مختلف پارکس اور تفریحی مقامات پر عوام کا غیر معمولی رش لگ گیا ۔ 

گلشن پارک سمیت مختلف پارکس میں شہری اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ پہنچے ، بچے رنگ برنگے جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ نوجوان اور بزرگ سرسبز ماحول میں بیٹھ کر خوشگوار موسم کا مزہ لیتے رہے۔ 

پارک میں موجود کئی خاندانوں نے پکنک کا اہتمام کیا۔ گھریلو کھانوں اور عید کے روایتی پکوانوں سے تواضع کی گئی۔