ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف شہروں میں تیز آندھی کے باعث بجلی بند

مختلف شہروں میں تیز آندھی کے باعث بجلی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔

میپکو کے 9 آپریشن سرکلز میں 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ۔ملتان سرکل میں 15 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ 

خانیوال سرکل میں 40 فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔ مظفرگڑھ سرکل کے 16 فیڈرز متاثر ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں 4 فیڈرز بند ہوگئے ۔ 

رحیم یار خان سرکل میں 50 فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ ساہیوال سرکل کے 51 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے ۔ بہاولپور سرکل میں 34 فیڈرز ٹرپ ہوئے ۔ بہاول نگر سرکل کے 45 فیڈرز متاثر، فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں ۔ میپکو چیف ایگزیکٹو انجینئر گل محمد زاہد نے بجلی بحالی کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دیے

چیف انجینئر او اینڈ ایم محمد شہزاد راعی پاور کنٹرول سینٹر میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔میپکو کا لائن اور فیلڈ اسٹاف کو مکمل سیفٹی ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کردیں ۔

آندھی رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔