سٹی 42 : پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا.
حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو سی ای او پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔ مستقل تعیناتی تک کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور بھی سرانجام دیں گے۔ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال بیک وقت آئی ڈیپ اور پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور کی نگرانی کریں گے۔
کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال 42 ویں کامنز کے آفیسر ہیں۔ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی قیادت میں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کا بڑا حصہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ گرین بلڈنگز اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے بعد شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ انتظامی کارکردگی کے باعث حکومتی سطح پر سراہا جانے والا افسر اب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کی نگرانی بھی کرے گا۔
شاہ میر اقبال کی شمولیت سے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور میں مزید تیزی اور بہتری متوقع ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی شہرت رکھنے والے شاہ میر اقبال کو اضافی چارج ملنے پر سرکاری حلقوں کا خیر مقدم کیا گیا۔