عمررانجھا: ڈیزل کی قیمت کم ہوتے ہی کرایوں میں کمی ہو گئی, گڈز ٹرانسپورٹرز نے5 فیصد کرائے کم کر دیئے ، ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔
ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ بھی کردیا.
انکا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا احسن اقدام ہے، جس سے مہنگائی میں واضح کمی آئے گی ، ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے تاکہ کاروبار کا پہیہ بھی چل سکے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے 5 فیصد کرایوں میں کمی کردی، جس کے بعد فیصل آباد سے جھنگ کا کرایہ 14 ہزار400 روپے سے کم ہو کر 13ہزار 680روپے ہو گیا، فیصل آباد سے لاہور کا کرایہ 20ہزار 800 سے کم ہو کر 19ہزار 760روپےمقرر کر دی گئی، فیصل آباد سے ملتان کا کرایہ 21ہزار 900 سے کم ہو کر 20ہزار800روپے کردیاگیا، فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 79ہزار 800 سے کم ہو کر 73ہزار 800روپے ہو گیا،فیصل آباد سے پشاور کا کرایہ 67ہزار 500روپے سے کم ہو کر 64ہزار روپے کردیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ بھی کردیا گیا ہے۔