ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے بعد ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

عید کے بعد ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مختلف شہروں سے مسافروں کی بذریعہ ٹرین لاہور واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی اہم ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی اور راولپنڈی جانے والی تمام ٹرینوں میں سو فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جس کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔ قراقرم ایکسپریس تقریباً 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے آنے والی تیزگام ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔

اسی طرح کراچی ایکسپریس بھی مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مسافروں کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے تاہم شیڈول کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔