ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد تنازعہ خونریز، بھائی کی فائرنگ سے 50 سالہ شخص قتل

جائیداد تنازعہ خونریز، بھائی کی فائرنگ سے 50 سالہ شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی: باغبانپورہ میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران اپنے بھائی عرفان کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او باغبانپورہ وجیہہ الحسن اور ایس ایچ او باغبانپورہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی راحیلہ اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔