ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم محرم کو غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا

یکم محرم کو غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :غلافِ کعبہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔  

اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک روح پرور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلافِ کعبہ حوالے کرنے کی تقریب ہوئی ،تقریب میں نیا غلافِ کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ غلافِ کعبہ جسے کسوہ بھی کہتے ہیں، نئی روایت کے مطابق ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تیاری میں سیکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔